ہیٹ اسٹروک

  •   4
  •   Afi Sindhu
  •   1
  •   208
جیسے کہ آپ جانتے ہیں گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر آچکا ہے. سورج اپنی آگ سے لوگوں کو پگھلا رہا ہے.

جیسے کہ آپ جانتے ہیں گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر آچکا ہے. سورج اپنی آگ سے لوگوں کو پگھلا رہا ہے. ہم جیسے بہت سارے لوگوں کے لیے یہ گرمی برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے.


ہیٹ اسٹروک کیا ہوتا ہے:

جب ہم بہت زیادہ دھوپ، گرمی یا پھر حبس میں رہتے ہیں. تو زیادہ درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو قابو کرنے کا قدرتی نظام تباہ ہو جاتا ہے. اور اس طرح گرمی جسم پر اپنا اثر دیکھانے لگتی ہے. اس پورے عمل کو ہیٹ اسٹروک کے نام سے جانا جاتا ہے. ہیٹ اسٹروک ایسے لوگوں کے لیے نہایت ہی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے. جو پہلے ہی سے کسی بیماری میں مبتلہ ہو.


ہیٹ اسٹروک کی علامت کیا ہوتی ہیں:

سر میں دھڑکن جیسی درد، کمزوری اور نقاہت، چکر آنا، سرخ اور خشک جلد ہو جانا، اچانک بخار ہو جانا، بیہوش ہو جانا ان کے علاوہ بھی کئی علامت ہیٹ اسٹروک میں شامل ہے .


ہیٹ اسٹروک کی ابتدائی طبی امداد :

سب سے پہلے مریض کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کریں طبی امداد میں دیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے. جلد سے جلد مریض کو ٹھنڈی جگہ منتقل کریں. اور مریض کے غیر ضروری کپڑے اتار دیں مریض کو ٹھنڈی ہوا میں رکھیں. اور مریض کو تولیے کی مدد سے ٹھنڈے پانی سے ٹکور دیں. مریض کی گردن، ٹانگوں اور بازوں پر برف کی ٹکور دیں.

ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچ سکتے ہیں :

غیر ضروری طور میں دھوپ میں باہر نہ نکلیں. اگر نکلیں تو سر ڈھانپ کر باہر نکلیں پانی زیادہ سے زیادہ پیئں. تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بھرپور جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں. رس دار پھلوں کا شربت پیئں. کیوں کہ یہ گرمی کا توڑ بھی ہیں اور جسم میں توانائی بھی پیدا کرتے ہیں. گرمیوں کے موسم میں روزانہ نہانے کی کوشش کریں. کیوں کہ اس سے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ بھی تارو تازہ رہتا ہے. چھوٹے بچوں کو گرمیوں کے موسم میں کار یا گاڑی میں بند کر کے نہ جائیں . کیوں کہ بند کار میں درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے. جسم میں نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں. نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے او آر ایس کا استعمال کریں.

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے گا.

ٹیگز :

1 Reviews
  • User Image
    waqas arshad
  • ایک سال پہلے
  • nice Writing concepts

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image