کورین کرنسی نوٹ اور سکے

  •   0
  •   Muhammad Abduhu
  •   0
  •   488
کوریا میں روزمرہ کی چیزوں کی خریدو فروخت کے لیے کورین کرنسی نوٹ اور سکوں کا استعمال.

کوریا میں رہتے ہوئے خریدوفرخت کیلئے ہم روزانہ کورین نوٹ و سکے استعمال کرتے ہیں۔ مگر کبھی یہ غور نہیں کیا کہ کرنسی نوٹ و سکوں پر کس کی تصویر ہے اور کیوں ہے۔ آج آپ کو کورین کرنسی کے بارے تفصیل سے بتاتے ہیں۔

South Korean Currency

کوریا کی کرنسی کو وان KRW کہتے ہیں جس کیلئے ₩ نشان استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ KRW کا مطلب ہے کورین ریپبلک وان۔ کوریا میں چار کرنسی نوٹ اور چار ہی سکے استعمال ہوتے ہیں۔ کرنسی نوٹ 1000 , 5000 , 10000, 500000 وان کے ہیں جبکہ سکے 10 , 50 , 100اور 500 وان کے ہیں۔ جیسے ایک روپیہ سو پیسے پر مشتمل ہوتا ہے اسی طرح ایک وان سو Jeon پر مشتمل ہے۔ اب Jeon کے سکے بندہوچکے ہیں۔ مگر اعشاریاتی گنتی میں اسے بھی گنا جاتا ہے۔ کورین کرنسی چھاپنے کیلئے ایک گورنمنٹ کا ادارہ ہے جس کا نام "کوریا منٹ اینڈسیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن KOMSCO ہے۔ اس ادارے کا ہیڈکواٹر دیجون شہر میں ہے۔ جس میں 16 سو کے قریب ملازم کام کرتے ہیں۔ یہ ادارہ کرنسی سکے چھاپنے کے علاوہ تمام سرکاری کاغذات اور اشٹام پیپر بھی چھاپنے کا کام کرتا ہے۔

ایک ہزار کا نوٹ۔ 1000 وان نوٹ۔

کورین ایک ہزار وان نوٹ پر جس بزرگ کی تصویر ہے انکا نام Lee Hwang Toegye ہے۔ وہ 1501 میں پیدا اور 1570 کو دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بچپن سے ہی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تھے۔ 12 سال کی عمر میں ایک نظم لکھی جو کورین زبان کی مشہور ترین ناظم کادرجہ رکھتی ہے۔ کنفیوشش نظریات کو عام کیا۔

 1000 Won Note

پانچ ہزار کا نوٹ۔ 5000 وان نوٹ۔

پانچ ہزار نوٹ پر Lee Lee Yulgok کی تصویر سجی ہوئی ہے۔ 1536 میں پیدا ہوئے اور 1586 میں فوت ہوئے۔ کورین تاریخ میں اس بزرگ کو سب سے ذہین اور قابل شخص کا نام دیا جاتا ہے۔ Yulgok ایک ہزار والے بزرگ کا شاگرد اور پچاس ہزار نوٹ والی عورت کا بیٹا ہے۔Yulgok نے تین سال کی عمر میں ہی پڑھنا شروع کردیا تھا۔ 7 سال تک پہنچتے کنفیوشش کی تعلیم مکمل کرچکا تھا۔ 13 سال کی عمر میں کورین سول سروس کا مشکل ترین امتحان پاس کرلیا تھا۔ ملکی و غیرملکی امور پر مکمل عبور حاصل تھا۔ حالات کو دیکھ کر آنے والے وقت کی پیشگوئی کرتے جو ہمیشہ سچ ثابت ہوئی۔ لی لی نے بتایا کہ کوریا کو جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں جاپان عنقریب ہم پر حملہ آور ہوگا اور پھر اس پیشگوئی کے 20 سال کے اندر ہی جاپان نے کوریا پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا۔ مگر پیشگی تیاریوں کے باعث یہ قبضہ بہت جلد ختم ہوگیا۔

Won Currency 5000

دس ہزار کا نوٹ۔ 10000 وان نوٹ۔

کوریا کا سب سے مشہور تاریخی نام Sejong Dae Wang سےجنگ 15 مئی 1397 کو پیدا ہوئے۔ انہیں عظیم سےجنگ بادشاہ کہا جاتا ہے۔جنگ چُوسن بادشاہت کے تیسرے بادشاہ تھےجنگ کا تیسرا بیٹا تھا۔ پیدائش کے وقت ان کا نام "یی دو" رکھا گیا۔ جنگ کو 12 سال کی عمر میں شہزادہ کا خطاب دیا گیا۔ اور ان کا شاہی نام "چھنگ نیونگ" رکھا گیا۔ سب سے بڑا کارنامہ کورین زبان کی گرائمر لکھنا ہے۔ اس کےعلاوہ سائنسی ایجادات طب زراعت کتابوں کی اشاعت سمیت لاتعداد اہم کام سرانجام دیے۔ ان کا دور 33 سال تک محیط رہا اور اپریل 1950 میں54 سال کی عمر میں وفات پائی۔ سیول کے قریب ایک شہر "یوجو" میں انکا مقبرہ ہے۔
10000 Won Currency

پچاس ہزار کا نوٹ۔ 50000 وان نوٹ۔

پچاس ہزار نوٹ پر ایک عورت کی تصویر ہے جس کا نام Shin Saimdang شن سا ام دانگ ہے۔ یہ 1504 میں پیدا ہوئی اور 1551 میں فوت ہوگئی۔شن سا ام دانگ پانچ ہزار والے لی لی کی والدہ ہیں۔ کوریا کی سب سے قابل مفکر عورت، بہترین شاعرہ، لاتعداد کتابوں کی مصنف اور انقلابی مفکر جس نے کوریا کو قوم بنانے اور ترقی دینے میں بہترین کردار ادا کیا۔
50000 Currency Note

دس وان کا سکہ۔ 10 وان سکہ۔

دس وان کے سکے پر ایک سٹوپا پگوڈا کی تصویر ہے۔ پگوڈا بدھ مت کی عبادت گاہ میں مرکزی سات منزلہ یا سات چکر والے مینار کو کہا جاتاہے۔ دس وان والا پگوڈا کھیونگ جو میں واقع کوریا کے مشہور ترین تاریخی ٹیمپل Bukguksa کا ایک پگوڈا ہے۔
10 Won Coin

پچاس وان کا سکہ۔ 50 وان سکہ۔

پچاس وان کے سکہ پر چاول کے سٹے کی تصویر ہے جوکہ کوریا کی زراعت کو ظاہر کرتا ہے-

50 Won Coin

تحقیق و تحریر۔ محمد عبدہ

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image