کراچی کا ایسا ساحل سمندر جو اپنے آپ میں ایک عجوبہ ہے

  •   0
  •   Afi Sindhu
  •   0
  •   282
کچھ دن پہلے ایک بلاگر لڑکی بٹ خوری ساحل سمندر پر سفر کر رہی تھی. جو کہ مبارک گاؤں کے پاس ہے.

پاکستان میں بہت ایسے مقامات ہیں. جو کسی عجوبے سے کم نہیں فقط ان کو تلاش نہیں کیا گیا. ایسے ہی ایک عجوبے کا ذکر ایک بلاگر نے اپنے پچھلے بلاگ میں کیا جو کہ جنت نظیر نظارہ تھا. اس جگہ کا بارے میں آپ کو تفصیل میں بتاتے ہیں. پاکستان کے ساحل سمندر کے ساحلوں کی تلاش کرنے کے اس سفر کو لکھتے ہوئے اس نے وضاحت کی کہ ساحل سمندر پر یہ اس کا پہلا کیمپ تھا. اپنے شوہر، دوست، اور کچھ نامعلوم افراد کے ساتھ انٹرنیٹ تک رسائی نا ہونے کی وجہ سے وہ بیٹھ کے BBQ اور موسیقی کا مزہ لے رہے تھے.

see

دوسرے سفر کی طرح یہ سفر بھی اچھا جا رہا تھا. لیکن جیسے ہی سورج ڈوبنے لگا انہوں نے اپنے کیمپوں کے سامنے جمع ہونا شروع کر دیا اور جلد ہی سونے کے لیے تیاری شروع کر دی. لیکن اس سے پہلے کہ وہ سونے کے لیے جاتے انہوں نے بلند آوازیں سنی "اوہ میرے خدایا ساحل سمندر پر دیکھو!" ان کی آنکھیں نیلے چمکتے سمندر کو دیکھ کر پھٹی کی پھٹی رہ گئی انہوں نے کہا سمندر کا پانی چمک رہا ہے خوف کی وجہ سے کہ کیا ہو رہا ہے.

sumander

ہم ساحل سمندر کے قریب گئے. اور جلد ہی ہم نے محسوس کیا کہ اگر آپ پانی میں حرکت کرتے ہیں یا کوئی چیز پھینکتے ہیں تو سمندر کا پانی چمکتا ہے. یہ قدرت کا جادو ہے. جو سمندر کے پانی کو ایسے چمکدار بناتا ہے. اس لڑکی نے مزید کہا" یہ فطری چیزوں میں سے ایک چیز تھی جو ہم دیکھ رہے تھے. بے شک یہ میرا 2018 کا ایک اہم لمحہ تھا. " خوش قسمتی سے ان کے پاس تب کیمرہ تھا اور انہوں نے اپنے کیمرے میں وہ خوبصورت منظر قید کر لیے. پاکستان میں ایسے بہت سے عجوبے اور بھی موجود ہے. جو ابھی تک دریافت نہیں کیے جا سکے. بیشک الله نے پاکستان کو بہت سے معجزوں سے نوازا ہے. یہ ایسے مقامات ہیں جو ٹورزم کی دنیا میں پاکستان کا نام بنا سکتے ہے اور دنیا میں پاکستان کے لوگوں اور یہاں کی خوبصورتی کے بارے میں ان کا نظریہ ہی بدل دیں گئے. اگر آپ بھی ایسے کسی مقام کے بارے میں جانتے ہے تو میرے ساتھ ضرور شیر کریں. اس بلاگ کی تمام تصویریں (Girl With Green Passport) آرٹیکل سے لی گئ ہیں.

sahil


اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے گا.

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image