کالکی اوتار اور محمدﷺ صاحب

  •   3
  •   Naveed Khan
  •   1
  •   511
ہندوؤں کی مذہبی کتب میں ہندو سکالرز نے ہی اس پر کافی بحث کی ہے کہ مسلمانوں کے آخری رسول محمدﷺ ہی کالکی اوتار ہیں.

ہندو مذہب میں ہندؤں کے بہت سے بھگوان ہیں انہی بھگوانوں میں ایک بھگوان نام وشنو بھی ہے.
ہندؤں کی کچھ کتابوں میں لکھا ہے کہ وشنو ایک ایسا بھگوان ہے جس کے 10 روپ ہیں۔ اور ان 10 میں سے 9 روپ کے ساتھ وہ مختلف ادوار میں مختلف اشکال کے ساتھ اس دنیا میں ہر بار اس زمین کو بچانے کے لیے آیا۔
1: ماتسایا ـ اس روپ میں وشنو آدھی مچھلی اور آدھے انسان کی شکل میں اس دنیا میں آیا۔


2: کورما ـ اس دوسری قسم کے روپ میں وشنو آدھا کچھوا اور آدھا انسان بن کر اس دنیا میں آیا۔
3: واراھا ـ واراھا کے روپ میں وشنو آدھا جنگلی گھوڑا اور آدھا انسان بن کر دھرتی پر آیا۔


4: نر سیما ـ اس روپ میں وشنو آدھا شیر اور آدھا انسان کا روپ دھار کر آیا۔


5: وامانا ـ وشنو وامانا کے اس روپ میں بونے کی شکل اختیار کر کے زمین پر آیا۔


6: پرسو راما ـ اس روپ میں وشنو دیوی کا روپ دھار کر دنیا کو بچانے آیا اور قتل کر کے دنیا سے برائیوں کا خاتمہ کیا۔


7: رامآ ـ اس روپ میں وشنو ایک طاقتور اور ماہر تیر انداز کے روپ میں آیا۔


8: کرشنا ـ اس روپ میں وشنو ایک بادشاہ بن کر زمین پر آیا اور اس دنیا کو بہترین قوانین سے نوازا۔


9: بالا راما ـ اس روپ میں وشنو خود کا ہی یعنی کرشنا کا بڑا بھائ بن دھرتی پر آیا. چند ہندو سکالرز کے مطابق کہ یہ بدھا ہے۔
10: کالکی اوتار : کالکی اوتار ایسا روپ ہے جو ہندو مذاہب کے نزدیک ایسا روپ ہے جو وشنو ایسے وقت لے گا جب پوری دنیا تاریکی اور انھیروں میں ڈوبی ہو گی.

مسلمان ہونے کے ناطے یہ ساری باتیں تو ہم لوگ بونگیاں ہی سمجھتے ہیں . لیکن ایک اہم بات جس کے لیے یہ سب کچھ میں نے اوپر بیان کیا ہے وہ ہے وشنو کا آخری روپ کالکی اوتار .

ہندوؤں کی مذہبی کتب میں ہندو سکالرز نے ہی اس پر کافی بحث کی ہے کہ مسلمانوں کے آخری رسول محمدﷺ ہی کالکی اوتار ہیں.

سنسکرت زبان کے پنڈت جس کا نام پنڈت جی وید پرکاش اپدھائے ہے نے اس پر ایک تفصیلی کتاب لکھی ہے " کالکی اوتار اور محمدﷺ صاحب"
اپنی اس کتاب میں وید پرکاش نے یہ بات ثابت کی ہے کہ کالکی اوتار جو وشنو بھگوان نے روپ لینا تھا وہ یہ روپپ لے چکے ہیں اور وہ مسلمانوں کے پیغمبر محمدﷺ ہی ہیں .
وید پرکاش اپنی اس کتاب میں مختلف مذہبی کتب کےحوالے دیتے ہیں۔
جیسے کہ مذہبی کتاب وید میں لکھا ہے کہ کالکی اوتار ایک جزیرے میں پیدا ہوگا.
کالکی اوتار کا جنم سمبھل گرام میں ہوگا. (کالکی پر ان 2:4)
کالکی اوتار کا تعلق کس خاندان سے ہوگا ؟
کالکی اوتار کا جنم پروہت گھر میں ہوگا. اسکے والد کا نام وشنو یش ہوگا(عربی میں عبداللہ) (بھگوت پر ان 12:2:18)
کالکی اوتار کی ماں کا نام سوماتی ہوگا( امن ـ عربی میں آمنہ) (کالکی پر ان 2:11 اور 2:4 )
کالکی اوتار کا کردار اور شخصیت کیسی ہوگی ؟
بگھوت پران (12:2:19) کے مطابق کالکی اوتار کو 8 خوبیوں سے سجا کر فرشتوں نے اسے ایک تیز رفتار گھوڑا اور ایک تلوار دی تاکے دنیا کے تمام خبیثوں کو زیر کرے.
بگھوت پران کے مطابق کالکی اوتار ، آخری اوتار (خاتمل انبیا ) ہوگا (بگھوت پر ان 1:3:24)
اس کے علاوہ بھی اور بہت کچھ اس کتاب میں لکھا ہے۔ حوالہ جات دیکھ کر پنڈت نے واضح کیا کہ سب ہندؤں کو آخری کالکی اوتار کا مذہب مان لینا چاہیے.

1 Reviews
  • User Image
    Zahid
  • 2 سال پہلے
  • Interesting

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image