پانچ قسم کے لوگ

  •   5
  •   Naveed Khan
  •   2
  •   522
بزرگ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مسجد کے ساتھ اپنے حجرے میں لے گئے

بزرگ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مسجد کے ساتھ اپنے حجرے میں لے گئے ، چھوٹا سا ایک کمرہ جس میں صرف بنیادی کام کی چیزیں پڑی تھی ، وہاں پر ایک کرسی پر بٹھتے بولے ۔ ۔ ۔ دیکھو نوجوان اس دنیا میں پانچ قسم کے لوگ ہیں۔
1 ۔ جو قرآن کو اللّه کی کتاب کی حثیت سے جانتے ہیں مگر پہچانتے نہیں
2۔ جو قرآن کو جانتے ہیں ، پہچانتے ہیں، مگر پڑھتے نہیں
3۔ جو قرآن کو جانتے ، پہچانتے ، پڑھتے ہیں مگر سمجھتے نہیں
4۔ جو قرآن کو جانتے ، پہچانتے ، پڑھتے ، سمجھتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے
5۔ جو قرآن کو جانتے ، پہچانتے ، پڑھتے ، سمجھتے ، عمل کرتے مگر تبلیغ نہیں کرتے
اب تم بتاؤ تم خود کو کہاں پاتے ہو۔ ۔ ۔ ان کے اس سوال پر مجھے لگا جیسے میں رونے لگ جاؤں گا ، آنسوں نکلنے ہی والے ہیں بس۔ ۔ ۔ ان کو کیسے بتاؤں کہ میں کبھی خود حافظ قرآن تھا مگر صرف لفظوں کا ، کالے حرفوں کا۔ ۔ تبھی تو آج کوئی حرف کیا ، ایک نقطہ بھی نہیں رہا پاس میں۔ ۔ تبھی تو اب میں خود صرف ایک غلاف ہی بن کر رہ گیا۔
ناول"نفس مطمئن" سے ایک اقتباس۔
یقین مانیے ناول کی یہ سطور پڑھ کر مجھے یوں لگا جیسے کسی نے مجھے ان سطور میں دھکیل کر جکڑ دیا ہے اور میرے پاس نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہر پوائنٹ پر مجھے اپنا آپ مزید دھنستا ہؤا محسوس ہو رہا تھا۔
اب مجھے یہ بھی پتہ چل گیا تھا کہ کیوں ہم مسلک کی جنگ میں الجھ کر ٹوٹتے جا رہے ہیں۔
میرا تمام بھائیوں اور بہنوں سے مطالبہ ہے کہ ان پانچ پوائنٹس کے مطابق قرآن کو کھولیں اور تبلیغ کے عمل تک رسائی حاصل کریں ۔ یقین کریں ہم صرف امت مسلمہ بن جائیں تو کامیاب کہلایں گے۔
2 Reviews
  • User Image
    Ume saeed
  • 2 سال پہلے
  • MashaAllah khubsurat tahreer. But choti the tashnagi reh gai ap ko apni baat ko haqaiq k sath or detail main express Karna chahye .

  • User Image
    Ahmed irfan
  • 2 سال پہلے
  • Allah pak hum ko quran pak parhnay samjhnay or phelanay ki tofeek de ameen

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image