ٹھنڈیانی سفر

  •   0
  •   Naveed Khan
  •   0
  •   544
البم: اینستھیٹِک ٹھنڈیانی اور چار مرغابیاں___

ٹھنڈیانی سفر کی تحریر میں درج ہے کہ مَیں نے اسلام آباد میں جاری لٹریچر فیسٹیول کو چھوڑ کر ٹھنڈیانی کی جانب سفر اختیار کیا.. گزشتہ برس بھی اٹینڈ نہیں کیا تھا.. مجھے ان فیسٹیولز سے سازش کی بُو آتی ہے. جب قومی ادارے فروغِ ادب کی بجائے غیر ملکی ادارے ایسے ایونٹس ارینج کریں گے تو پھر ایجنڈا بھی اُن کی مرضی کا ہو گا. مذکورہ ایجنڈوں کے علاوہ اردو ادب کو کمزور کرنا بھی اُن کا ایجنڈا ہے.. اور یہ بات مَیں نے دو فیسٹیولز اٹینڈ کرنے کے دوران شدت سے محسوس کی تھی. وہ اردو لکھاریوں اور قارئین کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں. پاکستان میں اردو کے بڑھتے قارئین سے خائف ہو کر گورے نے ذرا بڑے پیمانے پر دفاع کرنے کی کوشش کی ہے. یعنی علم کو علم کے مقابلے میں ہتھیار بنایا گیا ہے...

مَیں پچھلے کچھ فیسٹیولز میں اسی لیے گیا تھا کہ تارڑ صاحب کا فنکشن اٹینڈ کر لوں. مگر وہاں جو ماحول تھا مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ اِن فیسٹیولز کے مقاصد کچھ اور ہیں. بنیادی طور پر مہنگے انگریزی سکولوں اور مغرب زدہ امیر کالجوں یونیورسٹیوں اور اپر کلاس کی کنفیوژڈ جینریشن کو مغربیت کا لقمہ دینے کے لیے یہ سب ڈھونگ رچایا جا رہا ہے. مَیں اردو کا قاری بھی ہوں اور لکھاری بھی ہوں، میرا ماتم دیدنی تھا.

چونکہ بات اردو ادب کی ہے.. لکھنے لکھانے کی ہے.. لہذا میرا اختیار یہیں تک تھا کہ مَیں اپنے دل کی باتیں اور کیفیات شیئر کروں.. اور وہ مَیں اکثروبیشتر کرتا رہتا ہوں. جس فیس بُک سے پاکستان کو سیاحت کے میدان میں ملک گیر فائدہ ہوا ہے جبکہ ہماری وزارتِ سیاحت دم چھوڑ چکی ہے... اسی فیس بک سے ایسے ایشوز بھی ہینڈل ہوں گے اور ہو بھی رہے ہیں. لہذا میری جانب سے الفاظ کے ذریعے احتجاج ہے.. اور یقیناً یہ بھی کم نہیں ہے.

انشاءاللہ ہم مغربی سازشوں کو مغربی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی مات دیں گے... بس ذرا پوری بجلی تو آئے.

پاکستان کے کام کبھی بھی منظم طریقے سے نہیں ہوتے، ہمیشہ کرامتیں ہی ظہور پذیر ہوتی ہیں. تھوڑی بہت اردو کو جو پذیرائی حاصل ہے وہ ہندوستانی فلموں کی وجہ سے ہے. ہمیں آؤٹ اوف وے فائدہ پہنچ رہا ہے.. جیسے حضرت موسیٰ کو فرعون سے فائدہ پہنچا تھا.. اور سیاحت کا دارومدار حکومتی ادارے نہیں، یہودیوں کی فیس بک ہے. اس لیے بے فکر رہیے.. پاکستان کی سلامتی، نظریات اور بقا کو کچھ نہیں ہونے والا، البتہ زندگی کافی مشکل بسر ہو گی.

آئی ہیٹ یُو لٹریچر فیسٹیول.... ویسے بھی جس فیسٹیول میں کم از کم ایک مستنصر حسین تارڑ نہ ہو، وہ فیسٹیول کس کام کا؟!!..

اینستھیٹِک ٹھنڈیانی اور چار مرغابیاں

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image