ٹائم مینیجمنٹ ٹپس

  •   4
  •   Tauseef Anwar
  •   1
  •   588
اپنا کل کا سب سے اہم کام آج ہی سوچ لیں

ٹائم مینیجمنٹ ٹپس Time Management Tips

اپنا کل کا سب سے اہم کام آج ہی سوچ لیں۔ کل صبح سب سے پہلے یہ کام ختم کریں اور پھر ای میل چیک کریں۔ اپنا یہ اہم ترین کام ختم کرنے سے پہلے اپنی ای میل نہ کھولیں۔اگر یہ کام ایک دو گھنٹے میں ختم نہیں ہو سکتا تو کم از کم اس کا کچھ حصہ تو ختم ہو جائے گااور روزانہ ایسے کرنے سے آپ اس کام پر حاوی ہو جائیں گے اور وہ بڑا کام آپ کے کنٹرول میں آ جائے گا۔

بڑے کام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیں۔

اہم ترین کام کرتے وقت اپنا انٹرنیٹ اور موبائلز بند کر دیں۔

اگر ایک ای میل سے بات نہیں ختم ہو رہی تو دوسری ای میل نہ بھیجیں بلکہ فون اٹھائیں اور فون کر کے بات ختم کریں۔

ان باکس سے باہر نکلیں۔ ان باکس کو اپنی ٹو ڈو لسٹ نہ بنائیں۔اپنے ٹاسک الگ رکھیں۔ ان باکس کی لسٹ کو پرنٹ کر لیں۔ اس طرح آپ کا فوکس ایک چیز پر رہے گا۔

اگر آپ کے آفس میں ڈسٹریکشن بہت زیادہ ہے تو اپنے توجہ والے کام گھر میں ختم کر کے آفس جایا کریں۔

ای میل میں ایکشن آئٹمز اور ریفرنس آئٹمز کے الگ الگ فولڈرز بنا ئیں۔

ہر دو گھنٹے بعد پانچ دس منٹ کی بریک رکھیں۔

کام رات میں کرنے کی بجائے صبح جلدی اٹھ کر بھی ہو سکتا ہے۔
1 Reviews
  • User Image
    Muzammal Arshad
  • 11 مہینہ پہلے
  • بہت اچھا

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image