وراثت کا حصہ معاف کروانا کیسا ہے؟

  •   0
  •   Afi Sindhu
  •   0
  •   322
بیٹیوں اور بہنوں سے وراثت کا حصہ معاف کروانا کیسا ہے؟ آج کل کے دور میں بیٹیوں کو ان کا حصہ نہیں دیا جاتا اور زبردستی ان کو حصہ معاف کرنے کا کہا جاتا ہے۔

بیٹیوں اور بہنوں سے وراثت کا حصہ معاف کروانا کیسا ہے؟

بہنوں اور بیٹیوں کو وراثت میں ان کا حق دو اگر باپ کی طرف سے ہے اگر باپ کی طرف سے ایک اینٹ بھی ہے تو ان کو اس کا حصہ کر کے ان کا حق دو اگر ذاتی کمائی ہے تو تمہارا حق نہیں ہے۔ خاندان کی زندگی تو موت تک ساتھ چلتی ہے۔ یہ سب رشتے ہیں ان کو عزت دو۔

Virast

لیکن پنجاب میں اور خاص کر زمیندار ماحول میں بہنوں کو کوئی حصہ نہی ملتا۔ یہ ظلم وستم ہر گاؤں میں ہے اور جس نے بہنوں کا حق کھایا اس کا سارا زرق حرام ہو گیا۔ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کو الله نے دو بہنیں دیں اور اس نے ان کا حق ادا کیا ان کے ساتھ حسن سلوک رکھا تو جنت اس کے لیے واجب ہو گئ۔ آج کی بہن اپنے بھائی سے وراثت میں حصہ نہی مانگ سکتی کہتے ہیں حصہ لے لے یا رشتہ ختم کر لو۔

wirasat ki taqseem

میرا رب کہہ رہا ہے "او میرے بندو میں نے بیٹی کا حصہ بھی رکھا ہے اور میں نے بیٹے کا حصہ بھی رکھا ہے" زمیندار ماحول میں کوئی بیٹی کوئی بہن اپنے بھائیوں سے حصہ نہیں مانگ سکتی اگر وہ مانگے گی تو اس کو ذلت کی آخری سیڑھی تک چڑھا ئیں گے۔ آج ہمارے ملک میں بہنوں اور بیٹیوں کو حصہ نہیں دیا جاتا اگر بہنوں اور بیٹیوں کو حصہ نہیں دیا تو آپ سب حرام کھا رہے ہو۔

wirasat ki taqseem

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے نیچے ضرور دیں.

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image