نئی سوزوکی کلٹس المعروف سلیریو پاکستان پہنچ گئی

نئی سوزوکی کلٹس المعروف سلیریو پاکستان پہنچ گئی

نئی سوزوکی کلٹس New Suzuki Cultus

نومبر 2015ء میں پاک ویلز نے قارئین کو بتایا تھا کہ پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی جگہ نئی سلیریو پیش کی جانے والی ہے۔ پھر سال 2016 آگیا اور اکتوبر کے مہینے میں ایک مرتبہ پھر یہ خبر سامنے آئے کہ سووکی سلیریو کو نئی کلٹس کے طور پر سال 2017 کے اوسط میں متعارف کروایا جائے گا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاک سوزوکی اس سے بھی جلد نئی ہیچ بیک متعارف کروانا چاہتی ہے اور اس ضمن میں تمام تر تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

پاک ویلز کمیونٹی کے ایک رکن نے سوزوکی سلیریو کی ایک تازہ تصویر شیئر کی ہے جس کے عقب میں کلٹس لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے ان خبروں کو مزید تقویت ملی ہے کہ جن کی رو سے پاکستان میں سلیریو ہی کو سوزوکی کلٹس کے طور پر پیش کیا جانا ہے۔

سوزوکی کلٹس المعروف سلیریو کو پاکستان میں سوزوکی ویگن آر سے بالا اور سوزوکی سوِفٹ کے زیریں رکھا جائے گا۔ اس طرح پاک سوزوکی مختلف طبقے کے خریداروں کو 5 مختلف گاڑیاں فراہم کرسکے گی۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمت 12 سے 13.7 لاکھ روپے تک رکھی جاسکتی ہے۔

یہ بلاگ پاک ویلس سے لیا گیا ہے

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image