مسلمان بادشاہ اور ان کے انوکھے شوق

  •   0
  •   Afi Sindhu
  •   0
  •   176
برونائی کو سرکاری طور پر دی نیشن آف برونائی دی ایڈوب آف پیس کہا جاتا ہے. جنوبی بحیرہ چین کے ساحل کے علاوہ یہ پوری کی پوری ملائیشیا کی ریاست ساراوک سے گھری ہوئی ہے.

برونائی دار السلام کی تاریخ:

برونائی کو سرکاری طور پر دی نیشن آف برونائی دی ایڈوب آف پیس کہا جاتا ہے. جنوبی بحیرہ چین کے ساحل کے علاوہ یہ پوری کی پوری ملائیشیا کی ریاست ساراوک سے گھری ہوئی ہے. بورنیو کے جزیرے پر واقع یہ واحد خود مختار ریاست ہے. جبکہ باقی جزیرہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کا حصہ ہے.

king

برونائی کی کل آبادی جولائی 2012 میں 408786 نفوس پر مشتمل تھی. برونائی یکم جنوری 1984 کو برطانیہ سے آزاد ہوا اس کی دولت کا بڑا حصہ تیل اور قدرتی گیس کے ذخیروں سے آتا ہے. اور اسے ترقی یافتہ ملک مانا جاتا ہے. بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق لیبیا کے علاوہ برونائی دنیا کا دوسرا ملک ہے. جہاں قرضے قومی آمدنی کا صفر فیصد ہیں. فوربس کے مطابق برونائی 182 ممالک میں پانچواں امیر ترین ملک ہے .

king

سلطان کا گھر :

وہ سونے اور ہیرے و جوہرات سے کھیلنے والے انسان ہے. تو یہ غلط نہیں ہوگا. کیوں کہ ان کے کپڑوں سے لے کر گاڑیوں تک اور ان کے گھر کے دروازوں سے لے کر کھانے پینے کے برتنوں تک ہر چیز پر سونے اور ہیرے و جوہرات لگے ہوئے ہیں.

home

سلطان کی گاڑیاں:

حسن البولکیا کی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 5،000 سے زائد اضافے کھیلوں کی گاڑیاں، نادر اور محدود ایڈیشنز تمام گیراج میں موجود ہیں. اور اس میں سے زیادہ تر گاڑیاں غیر استعمال شدہ اور بے شمار ہے. دنیا کی مہنگی ترین اور جدید گاڑیاں جمع کرنے کا شوق ہے.دنیا کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ گاڑیاں رکھنے کا ریکارڈ مسلمان بادشاہ سلطان آف برونائی دارالسلام سلطان حسن البولکیا کے پاس ہے. جن کی مالیت 5ارب ڈالر سے بھی زائد ہے.

crs

یہ ہزاروں گاڑیاں کسی عام گیراج میں نہیں بلکہ جہازوں کو کھڑا کرنے کیلئے بنائے گئے خاص ہینگرز میں پارک کی جاتی ہیں.اور ان کی دیکھ بھال کیلئے سینکڑوں غیر ملکی ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے جن کے اخراجات مزید کروڑوں ڈالر ہیں. سلطان نے اپنی قیمتی کاروں کی خاص دیکھ بھال کیلئے کاریں بنانے والی یورپی کمپنیوں کی خصوصی ٹیمیں تعینات کررکھی ہیں. کاروں کے اس حیرت انگیز ذخیرے میں چند کاریں تو ایسی بھی ہیں. جو دنیا میں کسی اور شخص کے پاس نہیں کیونکہ انہیں خصوصی طور پر کروڑوں ڈالر کے عوض صرف سلطان آف برونائی کیلئے تیار کیا گیا ہے.

cars

برونائی دار السلام کے سلطان کے بیٹے کی مہنگی ترین شادی:

برونائی کے سلطان اور دنیا کے امیر ترین اشخاص میں سے ایک حسن البولکیا کے بیٹے شہزادہ عبدالملک کی شادی بہت دھوم دھام سے انجام پائی گئی . ایسی شادی جس میں قیمتی ہیرے جواہرات کا تاج، گلے میں انمول ہار،عمدہ لباس پر سونے کی تاروں سے بنے نقش ونگار، موتیوں سے سجی جوتی، گلدستے کی جگہ قیمتی جواہرات کا گلدستہ کبھی نہیں دیکھا ہوگا.

ma

دنیا کے امیر ترین شخص کے شہزادے کی مہنگی ترین شادی نے لوگوں کو حیران کر دیا. دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل سلطان آف برونائی کے صاحبزادے عبد المالک کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی گئی. سترہ سو اٹھاسی کمروں پر مشتمل شاندار محل میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن قیمتی زیورات سے لدے تھے. شادی کی پُرتکلف تقریب میں شاہی خاندان سمیت ملک بھر سے اعلیٰ حکومتی شخصیات سفارتکاروں اور مہمانوں نےشرکت کی.

s

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے گا.

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image