مائکروویو اون کے فائدے اور نقصانات

  •   0
  •   Khansa Maqbool
  •   0
  •   446
آج کل ہر گھر میں مائکرو ویو اوون کا استعمال عام ہے . ضرورت یا بلا ضرورت کھانے کی ہر چیز کو اوون میں ہی گرم کرنے کو ترجیح دی جا تی ہے . حالاںکہ صحت کے اصولوں کے مطابق اس کے بےحد نقصانات ہیں .

مائکروویو اون ٹیکنالوجی کی ایک نہایت عمدہ ایجاد ہے لیکن اگر اس کے استعمال کا صحیح سے نہ پتا ہو تو یہ بہت بڑی مصیبت بن سکتا ہے. Microwave Oven ایک الیکٹرک تندور(Eletric Oven) ہے جو مائکروویو فریکوئینسی (Microwave frequncy) رینج سے برقی مقناطیسی تابکاری کے ذریعے کھانےکو گرم کرتا ہے. اس عمل میں تھرمل توانائی سے کھانے کی چیزیں تیزی سے اور مؤثر طریقے سے گرم ہو جاتی ہیں. تابکاری شعاوں سےکھانا گرم کرنے جتنی حرارت تو ملتی ہے لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جو وقتاً فوقتاً انسانی صحت کو خراب کرتے ہیں اوراس کے زیادہ استعمال سے لا علاج بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں.

Microwave ovan

فوائد

اہم فائدہ یہ ہے کہ مائکروویو میں کھانا پکانے کا وقت گیس کے چولہے(gas stove) پر کھانا پکانے کے وقت سے ایک چوتھائی کم ہے. لہذا توانائی اور وقت بچ جاتا ہے.

مائکرو ویو اون میں برتن گرم نہیں ہوتا ہے، صرف کھانا گرم ہو جاتا ہے.

مائکرو ویو اون کے ذریعہ منجمد/جمی ہوئی خوراک کوپگھلانے میں کم وقت لگتا ہے.

مائکرو ویو اون تیل (baking oil) کی کھپت کو کم کرتا ہے، اس طرح کم چربی کا کھاناحاصل کیا جا سکتا ہے.

microwave ovan

نقصانات

اکثر، مائکروویو میں کھانازیادہ پک جانے پرکھانے کی رنگ، ساخت اور ذائقہ. ختم ہوجاتا ہے.

یہ گوشت کی سطحوں کو براؤن کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے کیونکہ کم وقت میں کھانا پک جاتا ہے،اس سےکھانے کی رنگت نہیں بنتی اور ہم سمجھتے ہیں کے یہ سہی سے نہیں پکااور اسے زیادہ پکا لیتے ہیں.

ایسی چیزیں جو ڈیپ فرائی کرنے سے تیار ہوتی ہیں وہ آپ اوون میں نہیں بنا سکتے.

اسکے علاوہ اوون میں روٹی بنانا بھی تقریباً نا ممکن ہے صرف خاص طور پر بنایا مائکروویوbowlاستعمال کیا جانا چاہئے.

دوسری صورت میں(microwaveable bowl or plastic) ، عام پلاسٹک سے ناپسندیدہ، نقصان دہ کیمیکلوں کو کھانے میں منتقل ہونے کا ایک موقع مل جاتا ہے .

اہم نقصان درج ذیل ہیں جو ریسرچ سے ثابت ہوئے ہیں کہ مائیکروویڈڈ فوڈ آپ کی صحت کے لئے خطرناک ہے .

یہ بیماریوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ کینسر پیدا کرنے کے خطرے میں بھی اضافے کا باعث ہے.

یہ انسانی مدافعتی نظام(system immune) میں مداخلت اور غیر معمولی تبدیلیوں سے صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں.

اگر آپ ان کے سامنے براہ راست کھڑے ہو تو مائکروویو اوون نقصان دہ ہوسکتے ہیں. کیوں کہ اس سے (X-Rays)نکلتی ہیں جو جسم کو غیر معمولی نقصان پہنچاتی ہیں.

مائکرو ویو کی ریز صرف 1.5 انچ کی گہرائی تک داخل ہو سکتی ہیں.

مائکرو ویو اون میں کھانا گرم کرنے سے اس میں موجود نمی کم ہو جاتی ہے جس سے کھانے میں سخت پن آجاتا ہے اور ایسا کھانا کھانے سے(dehydration)ہو جاتی ہے جو جسم میں کم پانی ہونے کی بیماری ہے.

Kitchen Accesories

نوٹ :

کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں اگر آپ مائکرو ویو اون میں گرم کریں تو وہ پھٹ جاتی ہیں جیسے ثابت انڈا اور (Styrofoam containers) سمندری جھاگ سے بنے برتن وغیرہ...

مائکرو ویو اوون کو خالی بھی نہیں چلانا چاہیے وہ بہت نقصان دہ ہے .

ہمیشہ برتن استعمال کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ اس پر مائکروویو سیف (Microwaveable Safe) کاسٹیکر لگا ہے یا نہیں ، دوسری صورت میں وہ برتن کیمیکل خارج کرے گا.

advantages and disadvantages of ovan

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image