قدیم مصریوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

  •   0
  •   Afi Sindhu
  •   0
  •   193
سب سے زیادہ قدیم مصری اہراموں کو فرعونوں (قدیم مصر کے حکمرانوں) اور ان کے خاندانوں کے لئے قبروں کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا.

1) سب سے زیادہ قدیم مصری اہراموں کو فرعونوں (قدیم مصر کے حکمرانوں) اور ان کے خاندانوں کے لئے قبروں کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا. آج تک مصر میں 130 اہرام کی تلاش کی جا چکی ہے.

2) مصریوں کے لئے ابدی زندگی بہت اہمیت کی حامل تھی وہ یقین رکھتے تھے کہ جب میت کو حننوط کے عمل کے ذریعے محفوظ کر دیا جاتا ہے تو ان کی روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے

bbb


3) خوفو اہرام جو کہ گیزا (Giza) کے علاقے میں ہیں سب سے بڑا مصری اہرام ہے یہ ڈھانچہ تقریبا 16 ایمپائر اسٹیٹ عمارتوں کے وزن کے برابر ہے

4) مصری مرد اور عورتیں دونوں میک اپ کرتے تھے. آنکھوں پر رنگ عام طور پر سبز (تانبے سے بنا) یا سیاہ (لیڈ سے بنا) سے بنایا جاتا تھا مصری اس بات پہ یقین رکھتے تھے کہ میک اپ نہ صرف ان کو دھوپ کی شدت سے بچتا ہے بلکہ اس میں جادوئی شفائی طاقت بھی ہے


5) ایک قدیم مصری ممی کی پٹیاں 1.6 کلو میٹر تک پھیلی ہوتی ہیں


6) مصری حروف تہجی میں 700 سے زائد ہائیرگلیفس (قدیم مصر کی تحریر جو بجائے حروف کے تصویر کے ذریعہ سے لکھی جاتی تھی) موجود ہیں


7) قدیم مصری 2000 سے زائد دیوتاؤں پر یقین رکھتے تھے وہ ہر چیز کے کام کے لئے دیوتا رکھتے تھے ہر ایک کی مختلف ذمہ داریاں تھیں اور ہر ایک کی عبادت کی ضرورت تھی تاکہ زندگی میں توزان برقرار رہے


8) قدیم مصری بلیوں کو ایک مقدس جانور سمجھتے تھے۔ زیادہ تر خاندان ایک پالتو جانور کے طور پر ایک بلی رکھتے تھے کیوں کہ ان کا یقین تھا کہ بلی گھر کے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے

9) وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بورڈ کے کھیل کھیلنا پسند کرتے تھے قدیم مصریوں کا ایک مقبول کھیل Senet تھا جو 2،000 سے زائد برسوں تک کھیلا گیا اس کھیل میں چھریاں پھینکی جاتی تھیں (جس طرح ہم دانے کو پھینک دیتے ہیں) اور یہ دیکھا جاتا تھا کہ بورڈ پر آگے بڑھنے کے لۓ کتنی چھریاں درکار ہیں.


10) قدیم مصریوں نے بہت سی چیزیں دریافت کی جو آج بھی ہم استعمال کرتے ہیں جیسے کاغذ، قلم، تالے اور چابیاں اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے گا.

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image