عام مشروبات میں چینی کی مقدار

  •   5
  •   Afi Sindhu
  •   1
  •   310
دنیا کی کچھ مشہور مشروبات جو کے بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں.

عام مشروبات جو ہم روزانہ استعمال کرتے ہے. کیا کبھی کسی نے یہ دیکھا کے اس میں کتنی شوگر ہے؟؟؟؟ سب صرف اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ اچھی کمپنی کا ہو گا. اس میں کیا مسَلہ ہو سکتا ہے. اس میں شوگر ہے جس کی زیادتی ہماری صحت کے لیے زہر بن سکتی ہے. اس لیے جب آپ مشروبات کا زیادہ استعمال کرتے ہے. تو اس سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہے. جیسے کہ شوگر وغیرہ آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم جو مشروبات استعمال کر رہے ہیں. اس میں چینی کی مقدار کتنے گرام ہیں.

کوکا کولا:coca cola

کوکا کولا کافی عرصے سے سب سے زیادہ مشہور مشروبات میں سے ایک مشروب ہے. اور آج کل دنیا کی ہر جگہ کوکا کولا پسند کی جاتی ہے. عام طور پر کوکا کولا کے 100ml میں 35 گرام چینی ہوتی ہے. جو کہ تقریباَ 7 چائے کے چمچ بنتے ہیں .کوکا کولا کے 100ml میں 140 کیلوریز ہوتی ہیں.

coce

ریڈ بل:red bull

ریڈ بل ایک مشہور انرجی ڈرنک ہے. اور آج کل ہر جگہ پسند کیا جاتا ہے . عام طور پر ریڈ بل میں 27 گرام چینی ہوتی ہے. جو کہ تقریباَ 2 چائے کے چمچ بنتے ہیں. ریڈ بل میں 110 کیلوریز ہوتی ہیں۔

red bull

لیموں پانی:lemon water

لیموں پانی ہم سب بچپن سے بناتے اور پیتے آرہے ہیں. اور گرمیوں میں تو یہ ہر گھر میں ضرور استعمال ہوتا ہے. لیموں پانی میں بہت کم مقدار میں کیلوریز ہوتی ہیں. عام طور پر لوگ وزن کم کرنے کے لیے بھی لیموں پانی کا استعمال کرتے ہیں.

lemon water

رانی پیچ فلوٹ: Rani Peach Float

رانی فلوٹ ایک بہت مشہور اور بہت پرانا برانڈ ہے. کافی عرصے سے لوگ اسے پیتے آرہے ہیں. یہ 1982 میں شروع ہوا. اس جوس نے بہت ترقی کی. یہ بہت سے ممالک جیسے متحدہ عرب امارات، مصر، الجزائر، سری لنکا، بھارت اور دیگر ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے. اس میں 12 گرام چینی ہوتی ہے. جو کہ تقریباَ ایک چمچ بنتا ہے. اس میں 54 کیلوریز ہوتی ہیں۔

Rani Peach Float

نیسلے مینگو جوس: nestle mango juice

نیسلے مینگو جوس ایک مشہور جوس ہے. جو کہ آج کل ہر جگہ پسند کیا جاتا ہے . خاص طور پر بچے بہت شوق سے پیتے ہیں اور بہت پسند کرتے ہیں. اس میں 33 گرام چینی ہوتی ہے. جو کہ تقریباَ 2.5 (ڈھائی) چائے کے چمچ بنتے ہیں. اس میں 122 کیلوریز ہوتی ہیں.

nestle mango juice

سٹنگ انرجی ڈرنک:Sting energy Drink

سٹنگ ایک انرجی ڈرنک ہے. لوگ اسے بہت شوق سے پیتے ہے. اس میں 23 گرام چینی ہوتی ہے. جو کہ تقریباَ 2 چائے کے چمچ بنتے ہیں. اس میں 211 کیلوریز ہوتی ہیں۔

Sting energy Drink

ہم روزانہ ایسے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں. جن میں شوگر کتنی ہے ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوتا. اس طرح کی بے احتیاطی بہت سی بڑی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے. اس لیے آپ جو بھی چیزیں خریدیں اس کے لیبل پے موجود انگریڈنٹ کی پرسنٹیج چیک کریں.

juice

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے نیچے ضرور دیں.

1 Reviews
  • User Image
    آکاش حیدر
  • ایک سال پہلے
  • بہت اچھی بات ہے۔ اور ایسی باتیں لکھنی چاہیے ۔ لوگوں کی معلومات کے لیے اچھا ہے۔

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image