عالمی سطح کی رہنما خواتین

  •   0
  •   Naveed Khan
  •   0
  •   453
مگر دھاندلی کی وجہ سے وہ ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب نہ ہو سکیں۔

تاریخ پاکستان میں جناب محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی طرح کی ممتاز خواتین کا نام بھی شامل ہے، جنہیں ایک ایسے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ منتخب کیا تھا، جس میں انتہائی قدامت پسند مذہبی رہنما شامل تھے۔ فاطمہ جناح نے فوجی آمر ایوب خان کے مقابلے پر صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور مگر دھاندلی کی وجہ سے وہ ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب نہ ہو سکیں۔ پھر تاریخ نے دیکھا کہ بے نظیر بھٹو کسی مسلمان ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
سابق پاکستانی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کسی مسلمان ملک میں وزیر اعظم کےعہدے تک پہنچنے والی پہلی خاتون تھیں۔


قابل غور بات یہ ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے کیسے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مہم چلائی، پھر کس طرح وہ طالبان کی نفرت کا نشانہ بنیں اور اپنی ان انتھک کوششوں کے بدلے میں نوبل انعام حاصل کیا۔
شرمین عبید چنائے ایسی فلموں کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بنیں، جس میں انہوں نے ملک پاکستان کے کئی سنگین مسائل کو اجاگر کیا اور بدلے میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے۔


نگہت داد نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں اپنا نام پیدا کیا اور اپنی سرگرمیوں کی بدولت ہالینڈ کی حکومت کے حقوقِ انسانی ٹیولپ ایوارڈ جیسے شہرت یافتہ بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔
پاکستان میں اور بھی بہت سی خواتین پولیس اور فوج کے ساتھ ساتھ سرکاری شعبوں میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب یہ تمام تر کامیابیاں اور کوشیش بھی ملک کی خواتین کی اکثریت کی حالت زار بدلنے میں کوئی بہتر کردار ادا نہیں کر پا رہیں۔

ریحانہ ہاشمی کے خیال میں خواتین اس لیے کچھ نہیں کر پاتیں کیونکہ اُنہیں مغرب زدہ اور اسلامی تعلیمات کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔ اُن کے اور خواتین کے امور کی ماہر دیگر خواتین کے خیال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مردوں کو خواتین کی قدر اور اُن کا احترام کرنا سکھایا جائے جبکہ اس سے بھی زیادہ ضروری یہ ہے کہ معاشرے میں پائی جانے والی صنفی عدم مساوات کو ختم کیا جائے۔

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image