ظلم کی انتہاء اور اللہ کا انصاف

  •   5
  •   Tauseef Anwar
  •   5
  •   221
بابا فرید شکر گنجؒ اپنے سے پہلے زمانے کی ایک شہزادی کا واقعہ بیان کرتے ہیں .

بابا فرید شکر گنجؒ اپنے سے پہلے زمانے کی ایک شہزادی کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دِن وہ شہزادی اپنی ایک خادمہ کو بُری طرح کوڑوں سے پیٹ رہی تھی، کسی پوچھنے والے نے پوچھا، "اِس خادمہ کو اتنی بُری طرح سے کیوں پیٹا جا رہا ہے؟" تو بتانے والے نے بتایا کہ، "اِس خادمہ نے شہزادی صاحبہ کا سرمہ پیستے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کیا، اور غلطی سے اُس میں رائی کے دانے کے برابر ایک پتھر رہ گیا تھا۔ وہی سرمہ جب شہزادی صاحبہ نے اپنی آنکھ میں لگایا تو اُسکے چھوٹے سے پتھر نے شہزادی صاحبہ کو بہت تکلیف دی اور غصے کے عالم میں خود ہی کوڑے سے اِس خادمہ کو پیٹنے لگی۔۔۔!"

بابا فرید شکر گنجؒ پھر اپنے زمانے کی بات بتاتے ہیں کہ، "ایک دِن میں کسی قبرستان سے گزر رہا تھا کہ، کیا دیکھتا ہوں ایک قبر آدھ کھلی پڑی ہوئی ہے، جس میں ایک بوسیدہ سی انسانی کھوپڑی بڑی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ آپؒ فرماتے ہیں کہ میں ذرا اُس قبر کے اور قریب ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ اُس کھوپڑی کی آنکھ کے اندر ایک چڑیا نے گھونسلا بنا رکھا ہے، جہاں اُسکے دو ننھے ننھے بچے موجود ہیں اور وہ چڑیا اپنی چونچ اُس آنکھ کے اندر بار بار ڈال کر اپنے بچوں کو اناج مہیا کر رہی ہے۔

بابا فرید شکر گنجؒ نے یہ عجیب و غریب منظر دیکھا اور پھر اپنے حجرے میں تشریف لے گئے، وہاں اللہ سے لَو لگائی اور سوچنے لگے کہ، "یا اللہ! تیرا کوئی عمل حکمت سے خالی نہیں ہوتا، ابھی ابھی جو تو نے مجھے یہ منظر دیکھایا ہے تو ضرور اِس کے پیچھے بھی کوئی وجہ ہوگی، آخر کیا ہے وہ وجہ۔۔۔؟" آپؒ اِنہیں سوچوں یں گم تھے کہ نیند آ گئی اور عالم خواب میں اللہ کا جواب بھی آ گیا، اور جواب بھی ایسا کہ آپؒ پسینے سے شرابور ہو گئے، اللہ نے فرمایا، "وہ جو قبر میں انسانی کھوپڑی آپؒ نے دیکھی ہے وہ اُسی شہزادی کی کھوپڑی ہے، جس کو اپنی آنکھ میں سرمے کا چھوٹا سا پتھر برداشت نہیں ہوا تھا اور اُس نے ایک بے گناہ خادمہ پر ظلم کی انتہاء کر دی۔۔۔!"

Baba Farid Shakar Ghanj

عزیز دوستو! ذرا اللہ کا انصاف ملاحظہ فرمائیے کہ جس شہزادی کو اپنی آنکھ میں سرمے کا ایک چھوٹا سا پتھر برداشت نہیں ہوتا تھا، اُسے ظلم کی پاداش میں ایسی سزا ملی کہ پھر اُسے چڑیا کی چونچ بھی اپنی آنکھ میں برداشت کرنی پڑی۔

2 Reviews
  • User Image
    Hareem Farooq
  • ایک سال پہلے
  • سبق آموز

    • User Image
      Tauseef Anwar
      ایک سال پہلے
    • شکریہ

  • User Image
    Ali Ahsan
  • ایک سال پہلے
  • جیسی کرنی ویسی بھرنی. ....

    • User Image
      Hareem Farooq
      ایک سال پہلے
    • غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے انسان ہے لیکن سوچنا چاہیے انسان کو

    • User Image
      Tauseef Anwar
      ایک سال پہلے
    • جی بلکل علی - شکریہ ریویو کے لیے

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image