شب برات

  •   0
  •   Afi Sindhu
  •   0
  •   182
شعبان شعب سے ہے جس کے معنی گھٹی کے ہیں

شعبان شعب سے ہے. جس کے معنی گھٹی کے ہیں. یعنی اس گھٹی کو پار کر کے برکت والا مہنہ رمضان ملتا ہے. شب برات اسلامی آٹھویں مہینے شعبان کی 15 ویں رات کو کہتے ہیں. اس رات کو نوافل پڑھے جاتے ہیں . اسے مغفرت کی اور رحمت کی رات کہا جاتا ہے. شعبان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کثرت سے روزے رکھتے تھے.

shab e barat

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کس مہینے میں رمضان کے بعد روزے رکھنا افضل ہے. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شعبان میں رمضان کی عظمت کے طور پر یعنی رمضان کی تیاری کے طور پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت سے فرمایا 15 شعبان تک جتنے چاہو روزے رکھو. لیکن 15 شعبان کے بعد نفلی روزوں سے منع فرمایا تاکہ رمضان کے لیے کمزوری نہ ہو.

shab e barart mubrak

اس مہینے میں لوگوں کے اعمال الله کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں. 15 شعبان کا روزہ 120 سال کے برابر ہے . یہ ایک حدیث ہے. کہا جاتا ہے اس رات مرنے والوں کے پتے جھڑتے ہیں. یہ سب حدیث ہے. حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے "جب شعبان کی پندرہویں شب آتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان ہوتا ہے کوئی مغفرت کا طالب کہ اس کے گناہ بخش دوں ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا کہ اسے عطا کروں اس وقت اللہ تعالیٰ سے جو مانگا جائے وہ ملتا ہے وہ سب کی دعا قبول فرماتا ہے سوائے بدکار عورت اور مشرک کے" حدیث مبارک میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اس رات کو قبرستان گئے تھے. اس لیے مسلمان بھی اس رات کو قبرستان جاتے ہیں.

shab e barat

شب برات میں آتش بازی ہندوؤں کی رسم دیوالی کی نقل ہے. اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد ہے ((مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ )) (۲۶) ’’جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے (یعنی اس کا مجھ سے او ر دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے )۔‘‘ ایک تو اس رسم میں ہندوؤں کی مشابہت ہے دوسرا اس میں لاکھوں روپے آگ کی نذر ہو جاتے ہیں حالانکہ اسی رقم کو معاشرے کے غریب اور مساکین کی فلاح و بہبود میں لگایا جا سکتا ہے ارشاد ِباری تعالیٰ ہے {اِنَّ الْمُبَـذِّرِیْنَ کَانُوْا اِخْوَانَ الشَّیٰـطِیْنِ ط} (الاسرائ:۲۷) ’’بے شک فضول خرچ شیاطین کے بھائی ہیں۔ ‘‘ آتش بازی کی وجہ سے آئے دن انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے لہٰذا آتش بازی چاہے شب برات پر ہو یا دوسرے مواقع پر ایک شیطانی فعل ہے.

Happy shab e barat

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے گا.

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image