دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ

پاسپورٹ ہر ملک کی انفرادیت کو ظاہر کرتا ہے. کسی بھی دوسرے ملک سفر کرنے کے لیے پاسپورٹ بہت ضروری ہوتا ہے. پاسپورٹ انڈکس میں تمام ممالک میں سے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ ہمیشہ کسی ایک ملک کا ہی ہوتا ہے.

پاسپورٹ ایک ایسا سرکاری ثبوت ہوتا ہے جو آپکی شہریت اور شناخت کو ظاہر کرتا ہے . یہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک طرح سے اپنے لوگوں کی حفاظت اور ذمہ داری کا ضامن ہوتا ہے جو کسی بھی دوسرے ملک میں سفر کر رہے ہوتے ہیں . ہر گورنمنٹ اپنی عوام کو لیگل پاسپورٹ ایشو کرتی ہے.

پاسپورٹ انڈیکس Passport Index

آپ کے خیال میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے کا اعزاز اس دفعہ کس ایشیائی ملک کو ملا ہو گا، حیران کن طور پہ واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز ہر سال کسی نہ کسی ملک کو ملتا ہے . تاریخی طور پر یورپی ممالک اور خصوصاً جرمنی کا پاسپورٹ بہت طاقتور رہا ہے لیکن پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اب دنیا کے طاقتور ترین پاسپور ٹ کا اعزاز جرمنی سے چھن گیا ہے۔

passports of different countries

پاسپورٹ انڈیکس کی تاریخ

اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گیا ہے، یعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لئے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔ پاسپورٹ انڈکس کے نتائج پر ایک نظر ڈالتے ہیں .

جنوبی کوریا South Korea

آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ پہلے اس فہرست میں پہلا نمبر جنوبی کوریا نے حاصل کیا ہے. جبکہ سنگاپور بھی اس کے برابر کھڑا ہے۔ ازبکستان کی جانب سے جنوبی کوریا اور سنگاپور کے شہریوں کو ویزہ فری سفر کی اجازت دینے سے صورتحال میں یہ تبدیلی آئی تھی اور ان دونوں ممالک کے شہری دنیا کے 162 ممالک میں ویزہ لئے بغیرجاسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جرمنی اور جاپان ہیں جن کے شہری 161 ممالک میں بغیر ویزہ لئے جاسکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر سویڈن، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، ڈنمارک اور سپین ہیں جن کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری 160 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔

چوتھے نمبر پر 159 ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت کے ساتھ برطانیہ، لکسم برگ، ناروے، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریا اور پرتگال ہیں ۔

Passport free visa

پاکستان

بدقسمتی سے پاکستان کا نمبر صومالیہ اور شام جیسے ممالک کے بھی بعد میں آتا ہے۔صومالیہ کے شہری 34 اور شام کے 33ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستانی شہری ویزہ لئے بغیر صرف 30 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے بعد صرف عراق اور افغانستان کا نمبر ہے۔عراق کے شہری 29ممالک اور افغانستان کے شہری 26ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں.

Passport ranking on index

1 Reviews
  • User Image
    Shaukat
  • 12 مہینہ پہلے
  • Afsoos pakistani passport ki koi izzat nahi ye sab ganjon or zardariyon ki waja se hai

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image