جھوٹا پیار

میں اکثر یہ سوچتی ہوں. کہ لڑکی کس طرح ایک آدمی پر اعتماد کرسکتی ہے . اس کے ساتھ محبت میں کیسے پر سکتی ہے.

لیکن وہ مجھ سے بہت محبت کرتا ہے

یہ لائنیں اکثر بہت سی لڑکیوں کی طرف سے سنی جاتی ہیں. میں اکثر یہ سوچتی ہوں کہ لڑکی کس طرح ایک آدمی پر اعتماد کرسکتی ہے. اس کے ساتھ محبت میں کیسے پڑ سکتی ہے. اس کو بغیر جانے کہ وہ کیسا ہے. اس کی جسمانی خوبصورتی کس طرح اسے اپنی طرف متوجہ کرسکتی ہے. یہ سوال اکثر میرے ذہن میں آتے ہیں. کہ کیوں ہم لڑکیاں بہت بیوقوف ہوتی ہیں؟ اصل میں ہم اس زمانے میں رہتے ہیں. جہاں لوگ محبت کو صرف وقت گزارنے کے لیے استعمال کرتے ہیں. جہاں لوگوں کے جذبات اور احساسات بالکل جعلی ہیں. جہاں زیادہ تر لڑکے لڑکیوں کو اپنی خوشی، تفریح اور وقت گزاری کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں. یہ ایک دکھی لیکن تلخ حقیقت ہے. ایک دن میں کسی کافی شاپ پہ بیٹھی تھی. دو لڑکے آکے میرے ساتھ والے ٹیبل پہ بیٹھ گئے. ایک لڑکا دوسرے لڑکے کو موبائل پرکچھ دیکھا رہا تھا. اور دونوں بہت اونچا ہنس رہے تھے. غیر معمولی طور پر مجھے ان کی گفتگو سنائی دی. دراصل ان میں سے ایک نے اپنی گرل فرینڈ کی تصویر کو اپنے دوست کو دکھا تھا.

love

اور دوسرے دوست نے کہا کہ " کیا پیس ہے یار " اور دونوں ہنسنے لگ گئے. اور ہم اس بات کے لیے سارا الزام لڑکوں کو دیتے ہیں. ہم ان کو کیسے الزام دے سکتے ہیں ؟ جب ہم خود ان کو ہمیں بے نقاب کرنے کا موقع دیتے ہیں. میں نے بہت سی لڑکیوں کو دیکھا ہے. جو صرف ایک لڑکے کے لیے اپنے ماں، باپ، بہن، بھائی اور سب رشتوں کو ٹھکرا کر ان سے بغاوت کر کے اس ایک لڑکے کے ساتھ چلی جاتی ہے. یہ سوچے بغیر کہ اس کے گھر والوں پر کیا گزرے گی . اور جس کے ساتھ جا رہی ہے. وہ اس کو سہی طرح رکھ بھی سکے گا یا نہیں؟ یہ عجیب بات نہیں ہے. کہ جب ہمارے والدین ہمیں کسی وجہ سے کسی کام سے روکتے ہیں. تو ہم ان سے جھگڑا کرتے ہیں. کہ ہمیں کیوں روکا؟ جبکہ ہمارا لوور کسی کام سے روکے. تو ہم یہ سوچتے ہیں کہ اسے ہماری فکر ہے. کتنی عجیب بات ہے. بیوقوف لڑکیاں یہ نہیں سمجھتی. اگر خود اپنی عزت نہیں کرے گی. تو کوئی دوسرا کیسے کرے گا. میں یہ نہیں کہہ رہی کے مرد قابل اعتماد نہیں ہے. لیکن ایک حقیقی اور سمجھدار مرد آپ سے کبھی بھی غیر اخلاقی چیزوں کے لئے مطالبہ نہیں کرے گا.

loves

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے گا.

ٹیگز :

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image