تجھے اس لئے نکالا ہے

  •   0
  •   Muhammad Abduhu
  •   0
  •   443
مجھے کیوں نکالا۔۔۔۔ ؟ ایک ایسا سوال جو میں نے بار بار سنا، اس کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں

تجھے اس لئے نکالا ہے
دنیا میں گردوں کا %85 کاروبار پاکستان میں ہوتا ہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
پاکستان میں %22 عوام غذائی قلت کا شکار ہے۔ 119 ممالک میں پاکستان کا نمبر 106 ہے جس کی وجہ سے صورتحال کو تشویشناک قراردیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مختص حکومتی فنڈ صحیح استعمال نہیں ہو رہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا بدترین پاسپورٹ ہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
پاکستان میں صحت کا معیار 188 ممالک میں سے 153 نمبر پر ہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
پاکستان کا تعلیمی معیار جنوبی ایشیا میں سب سے کم تر ہے۔ پاکستان کا پرائمری تعلیمی معیار دنیا سے 50 سال پیچھے ہے۔ پاکستان کا سیکنڈری تعلیمی معیار دنیا سے 60 سال پیچھے ہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
پاکستان کا قرضہ 81 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور اخراجات پورے کرنے کیلئے پاکستان کو 21ارب ڈالرقرض لینا پڑیگا۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
پاکستان گھٹیا پٹرول استعمال کرنے میں صومالیہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
اکرین کے مطابق 2030 تک پاکستان کا شمار دنیا میں پانی کی قلت سے دوچار 33سرفہرست ملکوں میں کیا جائے گا۔ پاکستان میں گزشتہ 40 سال کے دوران پانی کی کوئی نئی ذخیرہ گاہ تعمیر نہیں ہوئی پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش 15.75ملین ایکٹ فٹ سالانہ ہے جو کم ہوکر 13.7 ملین ایکڑ فٹ کی سطح پر آگئی ہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
وزیر تجارت پرویز ملک نے بتایا کہ 2016/17 میں چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 12 ارب 67 کروڑ ڈالر ہوگیا جو ایک سال پہلے 16-2015 میں 10 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 15-2014 میں چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 8 ارب ڈالر اور 14-2013 میں 5 ارب 35 کروڑ ڈالر رہا جبکہ 13-2012 میں یہ خسارہ 4 ارب ڈالر تھا۔ بھارت کے ساتھ تجارت میں بھی پاکستان مسلسل خسارے میں جارہا ہے۔ چار سال میں بھارت سے 7 ارب 34 کروڑ ڈالر کا سامان منگوایا گیا اور اس کے ساتھ تجارتی خسارہ 5 ارب 94 کروڑ ڈالر رہا۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے لحاظ سے قابل عمل نہ ہونے پر 1 سال کے دوران ملک بھر میں 100سے زائد فرنچائزز کولائسنس منسوخ کرکے بند کردیا، ان اسٹورز کو معیار پر پورا نہ اترنے اور فروخت مسلسل کم ہونے پر بند کیا گیا جبکہ یوایس سی کی 1300سے زائد فرنچائزز میں سے صرف 800کے قریب فنکشنل ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم وترسیل کے نقصانات کی مقررہ حد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی خزانے کو 48 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کی وجہ سے عوام کوایک ماہ کے دوران 2 ارب 14 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرناپڑا ہے۔ گزشتہ ماہ 33کروڑ یونٹس بجلی چوری اورلائن لاسز کی نذر ہوگئے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
پاکستان کی برآمدات کا 57 فیصد ٹیکسٹائل پر مبنی ہے لیکن گزشتہ 7 سال کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں11 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اور گزشتہ 5سال کے دوران پاکستان میں 601 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئی ہیں۔ کمپنیوں کے بند ہونے کو اگر سال وار دیکھا جائے تو مالی سال 2013میں 181 اور 2014 میں 189 اور 2015 میں 105 اور 2016 میں 84 اور 2017 کے دوران 42 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئیں۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16سے 16.5ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 3ارب ڈالر تک کمی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں سرکاری ذخائر سے 3 ماہ کا درآمدی بل ادا کرنے کی گنجائش برقرار نہیں رہے گی اور خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت 11ارب ڈالر قرضہ لینے کا پلان بنا رہی ہے۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کمپنی کے گردشی قرضے 248 ارب روپے تھے جو بڑھ کر 302 ارب روپے ہو چکے ہیں۔

تجھے اس لئے نکالا ہے۔
وزارت پانی و بجلی نے اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ موجودہ حکومت نے 480 ارب روپے کے زیر گردش قرضے کلئیر کیے گئے تھے لیکن یہ دوبارہ 401 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کی مد میں 237 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ گیس کی مد میں 11 ارب روپے اور تیل کی مد میں 99 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

محمد عبدہ

Email:abduhu@hotmail.com

Email:abduhu@igreen.pk

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image