بلی, پیر اور جاہل عوام

  •   4
  •   Afi Sindhu
  •   1
  •   314
لوگ نماز پڑھتے نہیں ہے. اللہ ّ پہ پختہ ایمان نہیں رکھتے اور پیروں فقیروں کے پاس چلے جاتے ہیں۔ جو ان کے پیسوں کے ساتھ ساتھ ان کا ایمان بھی خراب کرتے ہیں۔

لوگ نماز پڑھتے نہیں ہے اللہ پہ پختہ ایمان رکھتے نہیں ہیں. اور پیروں فقیروں کے پاس چلے جاتے ہیں. جو ان کے پیسوں کے ساتھ ساتھ ان کا ایمان بھی خراب کرتے ہیں. لوگ اس سلسلے میں اس قدر آندھے ہو جاتے ہیں. جو پیروں و مرشد کہتے ہیں چاہے وہ ناجائز یا حرام بات ہو اس پہ عمل کر لیتے ہیں. یہ اتنا بڑا مسَلہ صرف تعلیم کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتا جا رہا ہے. اس لیے کہا جاتا ہے کہ پڑھے لکھے اور جاہل کبھی برابر نہیں ہو سکتے.

peer

ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں لوگ پیری فقیری کی لائن کو بہت آگے لے گئے .اور اس کی بلی کا ہی مزار بنا ڈالا اور اب اس مزار پہ دعا لینے آتے ہیں . اندرون سندھ کے علاقے دادو میں پیر گاجی شاہ کے مزار میں ان کی بلی کا مزار بھی بنادیا گیا. جہاں لوگ آ کر دعائیں مانگنے لگے۔ لوگوں نے بلی کی باقاعدہ قبر بنا کرحاضری دینا شروع کر دی۔ بلی کی قبر پر لوگوں کے دعائیں مانگنے کی بات گاجی شاہ کے عرس پر سامنے آئی. یہ عر س ہر سال 11، 12 اور 13 فروری کو منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں پاکستان بالخصوص بلوچستان، سندھ، پنجاب سے عقیدت کے اظہار کے لئے لوگ جوق در جوق حاضری دینے آتے ہیں۔ گاجی شاہ مزار کے گدی نشین نے بتایا کہ پیر گاجی شاہ نے قابض قوتوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دی تھی۔ ان کی میت کو اونٹنی پر لاد کر بھیجا گیا، گاجی شاہ کی اونٹنی کی قبر بھی ان کے مزار کے قریب موجود ہے جس پر سانس بند کر کے لوگ 7 چکر لگاتے ہیں جس سے ان کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔

cat

بلی سے متعلق مشہور ہے کہ وہ مرشد گاجی شاہ کی محبوب پالتو بلی تھی اور دلچسپ بات تو یہ کہ اس بلی کی موت کی بھی اپنی ہی ایک کہانی ہے۔ اس بلی نے بھی اپنے روحانی مرشد کے گرد چلتے چلتے اپنے جان دے دی تھی۔ گدی نشین کے مطابق سالانہ عرس میں شرکت کے لیے آنے والے سینکڑوں لوگ پیر گاجی شاہ کی اونٹنی اور بلی کی قبر پر بھی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اوراپنے مرشد سے منسوب ہر چیز سے محبت کرتے ہیں۔ گدی نشین منظور کھوسو نے بتایا کہ کچھ لوگ کم عقلی اور لاعلمی کی وجہ سے بلی کی قبر کو سجدہ کرتے ہیں،اور ہمارے منع کرنے کے باوجود باز نہیں آتے۔ لوگ یہ نہیں سوچتے کہ اگر پیر فقیر ان کی دعائیں پوری کر سکتے تو پہلے اپنے لیےنا کچھ کرتے. یوں لوگوں سے تھوڑے تھوڑے پیسے لیتے ہم دعا کرتے ہیں. کہ الله ان کو اور ہمیں ہدایت دے تکہ ہم اپنے لیے اچھے اور برے کا فیصلہ کرسکے.

jali peer

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے نیچے ضرور دیں.

1 Reviews
  • User Image
    김 재우
  • ایک سال پہلے
  • how funny.. jahalat ki end ho gai hai

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image