بلی

بلی بہت معصوم اور خوبصورت جانور ہے. بچے اس کو بہت پسند کرتے ہیں اور ہم اسے گھروں میں پالتے ہیں.

بلیوں کے بارے میں معلومات:(Cats Information)

بلیاں 100 سے زیادہ مختلف قسم کی آوازیں نکل سکتی ہیں. جبکہ کتے صرف 10 قسم کی آوازیں نکل سکتے ہیں. بلیاں انسانوں کے مقابلے میں زلزلے کے آنے سے 10 یا 15 منٹ پہلے اس قدارتی آفت کے بارے میں جان جاتی ہیں. ہر سال ایشیا میں 4 لاکھ سے زیادہ بلیوں کو کھایا جاتا ہے. دنیا بھر میں تقریباَ 50 کروڑ پالتوں بلیاں ہیں. اور 40 سے زیادہ مختلف نسلیں موجود ہیں. بلیاں انسانوں کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ طرح کی آوازے سن سکتی ہیں. اس لیے قدارتی آفات کا اندازہ انہیں انسانوں کی نسبت جلدی ہو جاتا ہے.

cat

بلیاں 49 کلو میٹر کی رفتار سے بھاگ سکتی ہیں . مگر یہ فاصلہ بہت کم ہوتا ہے. بلی ایک وقت میں ایک سے لے کر نو بچوں کو پیدا کر سکتی ہے. بلیاں کتوں کی طرح انسانی جذبات بہت آسانی سے سمجھ لیتی ہیں. کیوں کہ ان کا دماغ انسانی دماغ سے بہت ملتا ہے. نورتھ امریکہ، یوروپ، اور ایشیا کے مختلف حصوں میں کالی بلیوں کو بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے. بلیاں اپنے جسامت کے حساب سے پانچ گناہ اونچا کود سکتی ہیں. اور اس کا دورانیہ کچھ پل ہی ہو سکتا ہے. بلیوں کو پانی بلکل پسند نہیں ہے. کیوں کہ پانی کی وجہ سے بلیوں کے پنجے ٹھیک طرح سے کام نہیں کرسکتے.

cat0

رات کے وقت بلیوں کا رونا بہت تکلیف دے آواز ہوتی ہے. تو ایسے میں بعض اوقات دل میں بہت سے خیال آتے ہیں. کہ پتہ نہیں کیا ہونے لگا ہے یہ رو رہی ہے. تو اس میں الّلہ ہی بہتر جانتا ہے. بلی ایک عام اور معصوم جانور ہے. ہم اسے اپنے شوق کے لیے پالتے ہیں. لیکن اس سے کوئی برکت یا نحوست نہیں آئے گی. کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ جب بلی روتی ہے تو یہ نحوست کی نشانی ہے. کچھ کا ماننا ہے کہ یہ خطرے کی علامت ہے. اور کچھ کا ماننا ہے کہ جب بلی روتی ہے تو ہمیں خشخبری ملتی ہے. بلی کا آپ کی قسمت سے یا کسی بھی چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے.

cats

آج کے دور میں جہاں عمارتیں اونچی اور مظبوط ہو رہی ہے وہاں ہمارا ایمان کمزور ہوتا جا رہا ہے. ایمان کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمیں سب پہ یقین ہے. بس اللہ پہ نہیں ہے. سردیوں میں بلیاں بہت زیادہ روتی ہیں. گرمیوں میں اتنا زیادہ نہیں روتی. سردیوں میں بلیوں کے رونے کی دو وجوہات ہوتی ہیں. جب وہ آپس میں لڑ رہی ہوتی ہیں. تو وہ غراتی ہے تو اس آواز سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ رو رہی ہوں.

cato

یا جب وہ آپس میں بات کر رہی ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ رو رہی ہیں. اور شدید سردی میں بھی بلیاں روتی ہیں. کیوں کہ ان کا دفاعی مدافت کا نظام اس انداز سے بہتر نہیں ہوتا. وہ اپنے آپ کو شاید اس انداز سے نہیں ڈھال پاتی. اس وجہ سے انہیں شدید سردی لگتی ہے. جب انہیں سردی لگتی ہے تو پھر وہ رونا چلانا اور چیخنا شروع کر دیتی ہیں.

cato

بلیوں کی سمجھ اور فطرت بھی ایک عجوبہ ہے. سب بلیاں ایک جیسی نہیں ہوتی. سب بلیاں عادتوں اور ذہنی سمجھ کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں. بعض بلیاں نرم مزاج اور بعض غصہ وار بعض بے حد چالک و عیار بعض شرمیلی اور نرم مزاج بعض کاہل ہوتی ہیں . دنیا بھر کی زبانوں میں اور تمام ملکوں کی کہانیوں میں بلیوں کا ذکر پایا جاتا ہے.

cute cat

پرانے زمانے میں مصری بلیوں کی پوجا کیا کرتے تھے. افریکی لوگ کالی بلی کو ہمشہ بدروح سمجتھے ہیں. پاکستان اور ہندوستان میں کالی بلی کو منحوس سمجھا جاتا ہے. جاپانی اور چینی لوگ ہر جانور کی طرح بلی کو بھی کھا جانے میں سب سے آگے ہیں. بلی فطری طور پر آزاد اور خود پسند حیوان ہے. اسے قید میں رہنا ہرگز گوارہ نہیں. مسلسل بھوکے رہنے کو بھی برداشت کر لیتی ہے. سخت سے سخت چوٹ کو بھی برداشت کر لیتی ہے. اس کو جتنی بلندی سے پھینک دیا جائے. یہ پھر بھی بچ جاتی ہے .

cat

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے نیچے ضرور دیں.

1 Reviews
  • User Image
    Tauseef Anwar
  • ایک سال پہلے
  • Good Blog

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image