انسانی دماغ

  •   0
  •   Khansa Maqbool
  •   0
  •   182
انسانی جسم میں دماغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے . دماغ ہمارے جسم میں پیغام رسانی کا کام کرتا ہے . اسے انسانی جسم کا کنٹرول یونٹ بھی کہا جاتا ہے . دماغ انتہائی پیچیدہ آرگن ہے.

انسانی سر میں 1.٣ کلوگرام کا ایک الجھا ہوا مادہ ہوتا ہے . آپ جو کوئی کام بھی کرتے ہیں اور جو کچھ بھی کرنے کا آپ ارادہ رکھتے ہیں ان سب کو یہی کنٹرول کرتا ہے .یہ آپ کو سوچنے ،سیکھنے، سمجھنے اور احساسات کو پرکھنے کے قابل بناتا ہے. اس کہ علاوہ ہر جھپکی ، سانس اور دل کی دھڑکن کو بھی یہی قابو کرتا ہے . جسم کا یہ لاجواب حصّہ آپ کا دماغ ہے . جیمز دی واٹسن کی ایک مشہورکہاوت ہے " یہ کائنات میں دریافت ہونے والی سب سے زیادہ پیچیدہ چیز ہے ".

آئیےاس کے بارے میں مزیدکچھ حقائق جانتے ہیں :

انسانی ذہن اور کمپیوٹر

فرض کریں کہ آپ کی بلی کچن میں ہے اور گرم برتن پہ قدم رکھنے ہی والی ہے . آپ کہ پاس اسے پکڑنے کے لیے صرف سیکنڈز ہیں . آپ کی آنکھوں سے ملنے والے سگنلز کی وجہ سے آپکادماغ آپ کو بتائے گا کہ آپ کو کب ، کیسے ، کہاں اور کتنی رفتار سے اسکی طرف بڑھنا ہے . پھر یہ دماغ ہی ہے جو آپ کے پٹھوں کو پیغام دیتا ہے . ایسے آپ صحیح وقت پر بلی کو بچا لیتے ہیں . کسی بھی کمپیوٹر میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ آپ کہ دماغ سے آنے والے سگنلز کو کیچ کریں اور پھر صحیح رفتار سے انکو ڈاؤنلوڈ کر کے بوقت رد عمل دے سکے . نہ ہی کوئی کمپیوٹر ہماری آنکھوں ، کانوں اور دوسری حسوں سے آنے والی معلومات کونہ صرف ایک ساتھ سمجھ سکے اور اس کا جواب بھی دے . یہ خصوصیت صرف انسان کے دماغ میں ہی ہے.

neurons and computer

دماغ اور الیکٹرک بلب

دماغ میں 100 بلین چھوٹے سیلز ہوتے ہیں جن کو نیورونز (neurons) کہتے ہیں . یہ اتنے زیادہ ہیں کہ اگر انکو گنا جائے تو 3000 سال لگ جائیں گے . جب بھی ہم خواب دیکھتے ہیں ، ہنستے ہیں ، سوچتے یا حرکت کرتے ہیں . یہ منٹ کیمیکل اور الیکٹریکل سگنلز کی لاکھوں نیورونز کے مابین گردش کی وجہ سے ہوتا ہے. حیران کن طور پہ دماغی سرگرمیاں کبھی نہیں رکتی ہیں . بےشمار پیغامات اس میں محفوظ ہوتے ہیں .اور ہر سیکنڈ کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جاتا ہے . ہمارا دماغ دنیا میں موجود کسی بھی آلے سے زیادہ اور بہتر پیغام بھیجتا اور موصول کرتا ہے. ہر ایک نیورون کم مقدار میں کرنٹ خارج کرتا ہے . اگر سب نیورونز سے ملنے والے کرنٹ کو جمع کیا جائے تو ایک الیکٹرک بلب کو روشن کیا جا سکتا ہے.

Human Brain Electricity

معلومات بھیجنے کی رفتار

اگر کوئی مکھی آپ کے پاؤں پہ کاٹ لیتی ہے تو آپکے ذہن کو فوری پیغام ملتا ہے اور دماغ موٹر نیورون کے ذریعے واپس پیغام بھیجتا ہے کہ پاؤں کو زور سے ہلا کے مکھی کو اڑا دیا جائے. یہ سارا عمل فقط چند لمحو ں میں انجام پا جاتا ہے . اسی سے آپ اندازہ کر لیں کہ ہمارے دماغی سگنلز کی رفتار کسی بھی دوسرے نیٹ ورک سے بہت تیز ہے. یہ kmph 240 سے زیادہ تیزی سے پیغام رسانی کرتا ہے.

Use Your Brain

ساخت میں تبدیلی

شروع شروع میں ہمیں ہر کام بہت مشکل لگتا ہے جیسے کہ موٹر سائیکل چلانا ، لیکن آہستہ آہستہ کیسے ہم اس کام میں ماہر ہو جاتے ہیں . روزانہ ایک ہی عمل کرنے سے نیورون میں وہ کام محفوظ ہوتا جاتا ہے. در حقیقت جب بھی ہم کوئی نیا کام سیکھتے ہیں دماغ کی سا خت میں تبدیلی آتی ہے.

Brain Structure

ایکسر سائز سے ذہانت میں اضافہ

یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ ہر وہ ایکسر سائز جس سے دل کی رفتار تیز ہو جیسے کہ تیز بھاگنا یا کھیلنا نہ صرف جسم کے لیے بہتر ہیں بلکہ یہ موڈ پہ بھی اچھا اثر ڈالتی ہے . لیکن سائنس سے حال ہی میں ثابت ہوا ہے کہ ایک خاص مدّت تک ایکسر سائز کرنے سے جسم سے ایک کیمیکل پیدا ہوتاہے جس سے دماغ میں مزید سیکھنے کی لگن بڑھتی ہے . اگر آپ اس وقت کسی مسّلے میں الجھے بیٹھے ہیں تو اٹھیے باہر جائیے ، بھاگیں دوڑیں اور تازہ دم ہو کر اپنا مسّلہ حل کریں ...

Human Brain

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image