الو ایک نایاب پرندہ

  •   4
  •   Afi Sindhu
  •   1
  •   256
الو کو انگلش میں Owl کہتے ہیں. بہت سے لوگ الو کو منحوس سمجتھے ہیں . اور اس سے نفرت کرتے ہیں . کچھ لوگ کہتے ہیں. الو کی دعا لینی چاہیے.

الو کو انگلش میں Owl کہتے ہیں. بہت سے لوگ الو کو منحوس سمجتھے ہیں. اور اس سے نفرت کرتے ہیں. کچھ لوگ کہتے ہیں. الو کی دعا لینی چاہیے . اگر یہ دعا دے دیں. تو آپ کی زندگی میں خوشیوں کی لہر دوڑ جاتی ہے. اور ہر طرف کامیابی آپ کے قدم چومنے لگ جاتی ہے. بعض لوگ ایسی باتوں کو قرآن اور حادیث سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں. ایسی باتیں انسان کو گمراہی کی طرف لے جاتی ہیں. کچھ لوگ اس کو بہت شوق سے گھروں میں پالتے ہیں.

owl

اس کے ساتھ باتیں کرتے ہیں. اور بچے اس کے ساتھ بہت خوش رہتے ہیں . یہ پرندہ میوزک کو بہت پسند کرتا ہے. اور میوزک کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کرتا ہے. اس کا شمار نراورمادہ دونوں میں ہوتا ہے. اس پرندے کو رات کا کوا بھی کہتے ہیں. یہ اپنی خوبصورتی سج دھج اور نحوست کے لیے بہت مشہور ہے. دنیا میں تقریباَ 250 اقسام موجود ہیں. مگر ان کو دو خاص گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے. الو ایک نایاب پرندہ ہے. جو سب جانوروں سے الگ تھلگ ہے.

owls

اس کا بسیرا اکثر ویرانے میں ہوتا ہے. جیسے سمندر کے علاقے چٹیلے میدان جنگلات وغیرہ شامل ہے. بہت سے لوگ اس کو پکڑ کربیچتے ہیں . جن سے لوگ جادو ٹونا وغیرہ کرتے ہیں. یہ ایک ایسا پرندہ ہے. جو قید میں ہوتا ہے. تو کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے. اور آخر کار مر جاتا ہے. ہندو مذہب میں الو کو لکشمی دیوی کی سواری بولا جاتا ہے. وہ اس پر بیٹھ کر اپنے بھکتوں کے پاس جاتی ہے. برطانیہ کے کچھ لوگ اس کی رونے کی آواز کو بہت ہی منحوس سمجتھے ہے. جنوبی افریقہ میں اس کے رونے کی آواز کو موت کی علامت سمجتھے ہیں .

o

امریکا کے جنوبی اور مغربی دونوں حصوں میں اس کو دیکھا جانا بہت ہی منحوس سمجھا جاتا ہے. اور اگر چین میں کوئی اس کو دیکھتا ہے. تو وہ یہ سمجھتا ہے. کہ میرے پڑوس میں کوئی مرنے والا ہے. اس کے برعکس ایران میں الو کی اچھی آواز کو خوشی کی علامت جانا جاتا ہے. اور رونے کی آواز کو غمی کی علامت مانا جاتا ہے. سفید الو کی آواز کو کچھ علاقوں میں اچھا سمجھا جاتا ہے .

ow

الو اپنی آنکھیں گھوما نہیں سکتا. وہ ایک ہی جگہ دیکھ سکتا ہے. لیکن الو ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر 270 ڈگری تک اپنی گردن گھما لیتا ہے. اور ارد گرد کی ہر چیز کو دیکھ لیتا ہے. الو کو دن میں بہت کم نظر آتا ہے. اور کوے اس کے جانی دشمن ہوتے ہیں. یہ اکثر رات کو اپنے بسیرے سے نکلتا ہے. اور شکار کرتا ہے . اس کی مرغوب غذا چوہے، چھپکلی اور چڑیا وغیرہ ہیں، یہ خرگوش کا شکار بھی کر سکتا ہے. یہ پرندہ رات کے وقت کسی بھی پرندے کے گھونسلے میں گھس جاتا ہے . اور اس کو نکال کر اس پرندے کے انڈے اور بچے کھا جاتا ہے. یہ رات کے وقت اندھیرے میں پوری طاقت کے ساتھ حملہ کرتا ہے. اور کوئی جانور یا پرندہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا.

owls0

جس کی وجہ یہ ہے کہ رات کے وقت اس کی بینائی بہت تیز ہو جاتی ہے . اور دوسرے پرندے بہت ہی کم دیکھ سکتے ہے. یہ خاموش شکاری کے نام سے بھی مشہور ہیں. کیوں کہ جب یہ رات کے اندھیرے میں شکار کرتا ہے. تو اپنے ارد گرد ذرا بھی شور نہیں ہونے دیتا. یہی وجہ ہے کہ رات میں بہت سے جانور اس کے شکار بن جاتے ہے. اور انہیں بچنے کا موقع نہیں ملتا. الو دو انڈے دیتا ہے. اور ایک انڈے سے ایک بچہ نکلتا ہے. جبکہ دوسرے انڈے سے نہیں نکلتا. الوؤں کے گروپ کو پارلیمنٹ کہا جاتا ہے. الو کی آنکھوں بڑی ہوتی ہے. الو کو آنکھوں کے قریب سے کوئی چیز واضح نظر نہیں آتی.

ow

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے گا.

1 Reviews
  • User Image
    김 재우
  • 11 مہینہ پہلے
  • Interesting zanardast

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image