اجینوموتو پاکستان میں کیوں بین ہوا

  •   0
  •   Afi Sindhu
  •   0
  •   222
یہ سفید رنگ کا چمکیلا سا دیکھنے والا مونو سوڈیم گلٹوں میٹ یعنی اجینوموتو ایک سوڈیم سالٹ ہے. اس کو چائنیز نمک بھی کہا جاتا ہے.

یہ سفید رنگ کا چمکیلا سا دکھنے والا مونو سوڈیم گلوٹامیٹ یعنی اجینوموتو ایک سوڈیم سالٹ ہے. اس کو چائنیز نمک بھی کہا جاتا ہے. یہ ایک جاپانی نے بنایا تھا. اگر آپ چائنیز کھانوں کے دیوانے ہے. تو اس میں آپ کو یہ ضرور مل جائے گا. کیوں کہ یہ مصالے کے طور پر استعمال ہوتا ہے. شائد آپ کو پتہ ہوگا یہ کھانے میں ذآئقہ بڑھانے والا دھیما زہر ہے. یہ صحت کے لیے بہت ہی زیادہ خطرناک ہے. اس کے بہت سے نقصانات ہیں. جیسے کہ چکر آنا، سر درد ہونا، پسینہ زیادہ آنا، پیٹ کا پھول جانا، دن بھر تھکاوٹ کا رہنا، یہ سب بیماریاں آپ کو اجینوموتو سے ہوسکتی ہیں.

salt

اگر آپ اس کے عادی ہو چکے ہیں . اور کھانوں میں اس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں. تو یہ آپ دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے. اس کو زیادہ کھانے سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے. چہرے پہ سوجن آسکتی ہے. اور جسم میں کھنچاؤ پیدا ہونے لگتا ہے. اس کے زیادہ استعمال سے سینے میں درد، . سانس لینے میں پریشانی اور پیٹ میں جلن ہوسکتی ہے. بہت سی دوسری خطرناک بیماریاں ہوسکتی ہے. ایک تحقیق تو یہ بھی کہتی ہے کہ اس سے کینسر کے جراثیم بھی پیدا ہوتے ہے . پہلے یہ صرف چائنیز کھانوں میں استعمال ہوتا تھا. پر اب یہ ہر طرح کے کھانوں میں جیسے کہ فروزن فوڈ میں بھی بہت زیادہ پایا جاتا ہے.

salts

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چائنیز نمک کی فروخت اور برآمد و درآمد پر پابندی عائد کردی ہے. حکومت سندھ نے صوبے میں اجینوموتو کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے. جنوری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں اجینوموتو کو مضر صحت قرار دیا تھا. رپورٹ میں کہا گیا تھا. کہ اس کے استعمال سے سر درد، تھکاوٹ، قے اور پسینہ آتا ہے. اس میں مزید کہا گیا تھا. کہ اس کے استعمال سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے. اور حاملہ خواتین کے لیے خاص طور پر یہ مضر صحت ہے. جب بھی آپ باہر کھانا کھانے جائے خاص طور پر چائنیز کھانا تو خیال کیجیے. کہ آپ نے شیف سے پوچھ لیا ہے. کہ اس فروزن فوڈ یا چائنیز کھانے میں اجینوموتو نہیں کیوں کہ یہ چاہے بین ہو گیا ہے. لیکن کچھ پروڈکٹس میں یہ پہلے سے موجود ہوتا ہے. جیسے کہ فروزن چائنیز تھائی فوڈ وغیرہ.

chines salt

اس بلاگ کے بارے میں اپنی رائے کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے گا.

ٹیگز :

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image