آپ کو اپنا سی وی کب اپ ڈیٹ کرنا چاہیے؟

  •   5
  •   Tauseef Anwar
  •   1
  •   509
آپ کو اپنا سی وی کب اپ ڈیٹ کرنا چاہیے؟

سی ویCV

سی وی پروفشنل اور کاروباری لائف کا بہت اہم حصہ ہے۔ہر شخص اور ہر بزنس کا سی وی ہونا چاہیے اور اس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جانا چاہیے۔
جب بھی آپ کوئی نیا سکل یا ہنر سیکھیں تو اپنا سی وی اپ ڈیٹ کر لیں۔
اگر آپ اپنا سی وی با قاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے تو آپ کو پتا چلتا رہے گا کہ آپ کچھ ترقی کر رہے ہیں یا ایک جگہ جامد ہو چکے ہیں۔
اگر آپ اپنا سی وی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کریں گے تو آپ کو اپنی ترقی یا تنزل کا پتا نہیں چلے گا اور اس کیس میں ترقی کے چانس کم ہی ہیں کیونکہ آپ روٹین کاموں میں ہی پھنسے ہوئے ہوں گے۔
اگر آپ نے سی وی اپ ڈیٹ نہیں کیا ہوا اور آپ کو نئی جاب تلاش کرنے کی ضرورت پڑ گئی تو آپ اپنا سی وی ٹینشن والی حالت میں بنائیں گے جس میں آپ اپنے سکلز اور مہارت اچھی طرح نہیں دکھا سکیں گے۔ آپ اپنی ساری کامیابیاں نہیں لکھ سکیں گے کیونکہ وہ آپ کو یاد ہی نہیں ہوں گی ۔ اس حالت میں آپ اپنے آپ کو اچھی طرح مارکیٹ نہیں کر سکتے۔ اس لئے اپنا سی وی ابھی اس جاب کے دوران ہی اپ ڈیٹ کر لیں۔
ہمیں اپنا سی وی ہر تین یا چھے مہینے بعد اپ ڈیٹ کر لینا چاہیے۔ اس سے آپ اپنے آپ کو مارکیٹ کے مطابق تیار رکھتے ہیں۔آپ کو پتا ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں کس طرح کے سکلز کی ضرورت ہے اور وہ سکلز آپ کے سی وی میں موجود ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کو پتا ہوتا ہے کہ آپ نے کیا کچھ سیکھا ہے، کون سے پروجیکٹس مکمل کیے ہیں ، کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آپ کی ویلیو کیا ہے۔
اگر آپ اپنا سی وی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں تو آپ اپنے نیکسٹ انٹرویو کے لئے ہر وقت تیا ر ہیں۔ آپ کو پتا ہے کہ پچھلے سال میں آپ نے کیا کام کئے تھے۔ آپ کو پتا ہے کہ کس پروجیکٹ میں آپ کا کیا حصہ تھا۔ آپ کو پتا ہے کہ آپ کو کس طرح کے کام پسند ہیں اور کس طرح کے کام نا پسند ہیں۔
اور اگر آپ نئی جاب تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین ٹائم موجودہ جاب کے دوران ہے۔ اس کے بہت سے نفسیاتی اثرات ہیں۔ جب آپ کے پاس ایک جاب موجود ہے تو آپ اچھی جاب پر ہی جائیں گے۔ اور آپ اچھے پیکیج کی ڈیمانڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس جاب نہیں ہے تو آپ ٹینشن میں ہوں گے اور برے پیکیج والی جاب بھی قبول کر لیں گے۔
یہ بلاگ urdubaba.blogspot.com سے لیا گیا ہے
1 Reviews
  • User Image
    Tauseef Anwar
  • 2 سال پہلے
  • Nice Blog

Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image