آخرت میں کام آنے والے اعمال

  •   0
  •   Naveed Khan
  •   0
  •   543
اب میں سکون سے مر سکتا ہوں۔

ایک صاحب کو پھلوں میں انگور بہت پسند تھے۔ایک صبح اپنی فیکٹری جاتے ہوئے انہیں راستے میں ایک ٹھیلے پر اچھے انگور نظر آئے۔انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور قریباََ دوکلو انگور خرید کر اپنے نوکر کے ہاتھ گھر بھجوا دئیے اور خود اپنی فیکٹری چلے گئے۔ دوپہر کو جب کھانے کے وقت واپس گھر آئے تو کھانے کی میز پر سب کچھ موجود تھا مگر انگور غائب تھے۔ انہوں جب نے انگوروں کا پوچھا تو گھر والوں نے بتایا کہ وہ تو بچوں نے کھا لئے تھے۔کچھ ہم نے چکھ لئے تھے۔ واقعہ عام سا تھا مگر کچھ عام سے واقعات ہی انسان کو بہت اونچا کر دیتے ہیں۔اور اس کے دل کے بند تالے کھول دیتے ہیں۔


وہ صاحب فوراً کھانے کی میز سے اٹھے اور اپنی الماری کھولی، نوٹوں کی بہت سی گڈیاں نکال کر ایک بیگ میں ڈالیں اور باہر نکل گئے۔ انہوں نے اپنے کچھ ملازم بھی بلوا لئے ۔ سب سے پہلے وہ ایک پراپرٹی ڈیلر کے پاس گئے ۔ کئی ایک پلاٹوں میں سے ایک بہترین پلاٹ منتخب کیا اور فوراً اس کی قیمت ادا کی۔پھر ٹھیکیدار اور انجینئر کو بلایا ۔ جگہ کا عارضی نقشہ بنوا کر ٹھیکیدار کو ہسپتال کی تعمیر کے لئے مناسب رقم ادا کی اور کہا دو گھنٹے کے اندر کھدائی شروع ہونی چاہیے۔ وہ یہ سب کام اس تیزی سے کر رہے تھے۔جیسے آج ان کی زندگی کا آخری دن ہو۔ان کاموں میں ہفتے اور مہینے لگ جاتے ہیں مگر جب دل میں اخلاص کی قوت ہو تو ہاتھ بخل اور کنجوسی سے آزاد ہو جاتا ہے اور مہینوں کے کام منٹوں میں ہو جاتے ہیں۔


یہی کام تاجر صاحب کے ساتھ بھی ہوا۔ خلوص اور شوق کی طاقت نے چند لمحوں میں سارے کام کرا دئیے۔ بہترین موقع کی جگہ بھی مل گئی۔ نیک اور ایماندار انجینئر اور ٹھیکیدار سے بھی ملاقات ہو گئی اور مغرب کی اذان سے پہلے پہلے کھدائی اور تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا۔ شام کو وہ صاحب واپس اپنے گھر آئے تو گھر والوں نے پوچھا کہ آج آپ دوپہر کا کھانا چھوڑ کر کدھر چلے گئے تھے؟ کہنے لگے اپنے اصلی گھر اور اصلی رہائشی گاہ کا بندوبست کرنے اور وہاں کھانے پینے کا بہترین نظام بنانے گیا تھا۔ الحمدللہ سارا انتظام بہتر طریقے سے ہو گیا ۔ اب میں سکون سے مر سکتا ہوں۔ آپ لوگوں نے تو میرے جیتے جی ہی انگور کے چار دانے میرے لئے چھوڑنا گوارہ نہ کئے اور میں اپنا سب کچھ آپ لوگوں کے لئے چھوڑ کر جا رہا تھا ۔ میرے مرنے کے بعد آپ نے مجھے کیا بھیجنا تھا؟ … اس لئے اب میں نے خود ہی اپنے مال کا ایک بڑا حصہ اپنے لئے آگے بھیج دیا ہے۔اس پر میرا دل بہت سکون محسوس کر رہا ہے.


اس پوری تحریر نے ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا. ہمیں بھی چاہیے کہ آخرت میں کام آنے والے اعمال میں لگ جائیں. تا کہ وہاں کی زندگی آرام سے گزار سکیں۔

0 Reviews
Blogs, Vlogs iGreen Bottom Image